ویب ڈیسک
سری نگر// کشمیر کے سب سے بڑے شہر سری نگر کے عیدگاہ علاقے میں اتوار کو ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پولیس انسپکٹر کو عیدگاہ کے قریب گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔