عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ضلع رام بن میں بگلیہار پاور پروجیکٹ کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی گاڑی پاور ہاؤس، بگلیہار ڈیم سائٹ، چندر کوٹ کے قریب حادثہ کاشکار ہوئی جس میں 1 اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے جموں منتقل کیا جا رہا ہے۔
متوفی کی شناخت ایس پی او سوامی راج کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت کانسٹیبل سیوا سنگھ ولد چتر سنگھ سکنہ سکنہ داڑم راجگڑھ، ٹیچر جوگندر سنگھ کابل سنگھ سکنہ گھاڑی کمیت اور سینئر کانسٹیبل پرویز احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
اسی دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی سی رام بن سے بات کی اور بگلیہار ڈیم سائٹ کے قریب پیش آنے والے حادثے کے بارے میں دریافت کیا جس میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے 3 دیگر افراد کو بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔