عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں صوبہ کے ضلع کٹھوعہ میں پیش آئے ایک کار حادثے کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کے روز پیش آیا جب اہلکار کی نجی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، 2009 بیچ کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل لیاقت علی اپنے گھر بنی علاقے کی طرف جا رہے تھے، جب کار پر قابو کھو بیٹھنے کے باعث گاڑی دوپہر کے وقت کڑدوہ گاؤں کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو نکالا اور بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔
حادثے نے مقامی لوگوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔