عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// ضلع راجوری کے پولیس لائن کے قریب جمعرات کو ایک پولیس اہلکار کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ پولیس لائن راجوری کے قریب ایک اہلکار کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ فوراً اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت حوالدار نذیر حسین کوہلی، ساکن کیول بڈھا کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔