عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع پولیس لائن (ڈی پی ایل) شوپیاں میں ڈرائیور کے طور پر تعینات ایک پولیس اہلکار گزشتہ شب اپنے گھر پر انتقال کر گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرحوم کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل شفقت احمد، ساکن بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شفقت کو اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔
اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بانڈی پورہ میں پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
