عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی ضلع بانڈی پورہ کے علاقے ایس کے بالا علاقے میں ایک پولیس اہلکار مکان کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار اپنے گھر کی چھت سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوگیا اور فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
مرحوم کی شناخت ریٹائرڈ پولیس اہلکار محمد صادق بھٹ سکنہ ایس کے بالا کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔