عظمیٰ ویب
سری نگر/مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر، مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کی انتظامیہ نے ایران میں پھنسے لیہہ کے طلبا اور دیگر باشندوں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ لیہہ کے دفتر سے جاری ایک سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود لداخ کے طلبا و باشندوں کی خیریت اور اُن کے اہل خانہ کو درکار معلومات اور امداد فراہم کرنے کے لیے ضلع کمشنر آفس لیہہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، عوام الناس کی سہولت کے لیے دو ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں:لینڈ لائن نمبر: 01982-252049موبائل نمبر: 9149909251
انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ کنٹرول روم ایران میں موجود افراد سے متعلق معلومات جمع کرے گا اور اُن کے اہل خانہ کو ممکنہ حد تک تعاون فراہم کرے گا۔ادھر ایران میں جاری کشیدگی کے سبب خطے میں بے چینی پائی جا رہی ہے، اور کئی خاندانوں نے اپنے بچوں اور عزیز و اقارب کی سلامتی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایران میں پھنسے لیہہ کے طلبا اور شہریوں کی مدد کے لیے کنٹرول روم قائم
