عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/ضلع کشتواڑ کے چھاتروعلاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹھیکیدار نئی تعمیر شدہ اسٹیل پل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ٹھیکیدار، جو ڈوڈہ کا رہائشی تھا، چھاترو کشتواڑ میں نئی تعمیر شدہ اسٹیل پل سے گرنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں متوفی کی شناخت شاکر احمد ساکن ڈوڈہ کے طور پر کی گئی۔
کشتواڑ کے چھاترو علاقہ میں دلخراش حادثہ، نئی تعمیر شدہ اسٹیل پل سے گرکر ٹھیکیدار ازجان