عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کو کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی کیا کہے، بھارتی آئین یوٹی انتظامیہ کو ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اجازت دیتا ہے جو قومی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں اور جنہوں نے دہشت گردی کی حمایت کی ہے، اس کے ماحولیاتی نظام اور “غیر قانونی طریقوں سے سرکاری ملازمتوں کے مزے لوٹے ہیں”۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ایل جی نے آئی آئی ایم جموں سے گرین جموں و کشمیر ڈرائیور 2023-34 شروع کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کہتا ہے۔ آئین میں اس کے معماروں جیسے بی آر امبیڈکر اور دیگر کے ذریعہ رکھی گئی ایک شق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “ان لوگوں کے خلاف سختی سے کاروائی کریں جو ریاست / ملک کی سالمیت اور خودمختاری کیلئے خطرہ ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے دہشت گردی، اس کے ماحولیاتی نظام کی حمایت کی ہے اور “غیر قانونی طریقوں سے” سرکاری ملازمتوں کا لطف اٹھایا ہے۔ “لہذا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کہتا ہے”۔
جے اینڈ کے بینک نے اپنے چیف مینیجر سجاد بزاز کو “ایجنسیوں سے ان کے خلاف معتبر رپورٹس” موصول ہونے کے بہانے برطرف کیا جس کے بعد ایل جی کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دہشت گردی اور اس کے ماحولیاتی نظام کی حمایت کی ہے اسے کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایل جی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کے لیے سب سے زیادہ توجہ میں رہا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے کشمیر میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے 360 ڈگری اپروچ اپنایا۔ اب جموں خطہ میں بھی یہی طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے۔