جموں و کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں: رویندر رینہ

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے پیر کے روز کہا کہ خطے کو دوبارہ غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بڈگام ضلع میں ڈاکٹر شاہنواز ڈار کے گھر کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “یہ بندوقوں اور گرینیڈ کا کاروبار فوری طور پر بند ہونا چاہیے، کیونکہ اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا”۔
ڈاکٹر شاہنواز ڈار ان سات افراد میں شامل تھے جنہیں 20 اکتوبر کو گاندر بل ضلع میں گگن گیر سرنگ تعمیراتی مقام پر ملی ٹینٹ حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
رینہ نے مزید کہا کہ “بڑی محنت سے جموں و کشمیر میں امن اور ترقی واپس آئی ہے، لیکن اس خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں”۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز اپنی ذمہ داری پوری کریں گی، تاہم جموں و کشمیر کے عوام کو بھی خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share This Article