عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ کانگریس پہلگام حملہ کرنے والوں کے خلاف مرکزی حکومت کی کسی بھی کارروائی کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے سڑکوں پر آکر اس حملے کی مذمت کی ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکشمیر کے لوگوں نے سڑکوں پر آکر پہلگام واقعے کی مذمت کی ہے اور اس کو رد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاجنہوں نے یہ حملہ کیا اور جنہوں نے ان کو یہاں بھیجا ہم ان کے خلاف مرکزی حکومت کی کسی بھی کارروائی کی حمایت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں میر نے کہاکئی پارٹیاں کہتی ہیں اور میں نے بھی میڈیا کی وساطت سے سنا کہ جنگ ہی واحد علاج نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ بھی اور طریقے ہیں جن سے ملک کے لوگوں کو یقین دلایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہابی جے پی نے یہی یقین دلانے کے لئے 2014 میں حکومت حاصل کی تھی کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو ختم کیا جائے گا۔
کانگریس پہلگام حملہ کرنے والوں کے خلاف مرکزی حکومت کی کسی بھی کارروائی کی حمایت کرے گی: غلام احمد میر
