عظمیٰ ویب ڈیسک
سری//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی کے لیے پیش کیے گئے بلوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جے کے پی سی سی کے سینئر نائب صدر جی این مونگا نے کہا کہ کانگریس پارٹی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے اراکینِ اسمبلی کی جانب سے پیش کیے گئے بلوں کا ساتھ دے گی۔
مونگا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ثقافتی اور مذہبی پہچان، جو صدیوں پرانی صوفی روایات سے جڑی ہوئی ہے، اور منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے، شراب نوشی سے متعلق سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی اس بل کی مکمل حمایت کرے گی۔
جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی، کانگریس بھی آئی حمایت میں
