عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے جموں اور کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے مختلف حلقوں کے 19 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔فہرست کے مطابق، سی ای سی نے چودھری لال سنگھ کو بسوہلی اور رمن بھلہ کو آر ایس پورہ-جموں ساؤتھ سے بطور امیدوار نامزد کیا ہے ۔
اس کے علاوہ فہرست میں ارشاد عبدالغنی – 6 لنگیٹ، حاجی عبدالرشید ڈار – 7 سوپور، ایڈووکیٹ عرفان حفیظ لون – 12 واگورہ کریری، سمت منگوترا – 59 ادھم پور ویسٹ، مول راج – 62 رام نگر (ایس سی)، کاجل راجپوت – 63 بنی شامل ہیں۔
وہیں ڈاکٹر منوہر لال شرما – 64 بلور، چوہدری لال سنگھ – 65 بسولی، ٹھاکر بلبیر سنگھ – 65 جسروٹا، راکیش چوہدری جٹ – 68 ہیرا نگر، یشپال کنڈل – 69 رام گڑھ (ایس سی)، کرشن دیو سنگھ – 70 سانبہ، نیرج کندن – 72 بشنا ہ (ایس سی)، رمن بھلہ- 74 آر ایس پورہ جموں جنوبی، ٹی ایس ٹونی – 75 باہو، یوگیش ساہنی – 76 جموں ایسٹ، بلبیر سنگھ – 77 نگروٹہ، ٹھاکر منموہن سنگھ – 78 جموں ویسٹ، اور مولا رام 80 مارہ (ایس سی) کے نام شامل ہیں۔