عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/راجیہ سبھا انتخابات میں اب محض 24 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، تاہم دو بڑی سیاسی جماعتیںکانگریس اور پی ڈی پی ابھی تک اپنی حکمتِ عملی ظاہر کرنے سے گریزاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کانگریس اپنی اعلیٰ قیادت کی ہدایت کی منتظر ہے، جبکہ پی ڈی پی اپنی آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے دو راہے میں ہے۔
“کانگریس کی جانب سے فیصلہ سرینگر میں اپنی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ اور اعلیٰ کمان سے مشاورت کے بعد ہی متوقع ہےـ انہوں نے مزید کہا کہ “پی ڈی پی فی الحال حالات کا مشاہدہ کر رہی ہے اور کانگریس کے فیصلے کے بعد ہی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، پی ڈی پی نے راجیہ سبھا انتخابات میں اپنی حمایت کو اپنے ایم ایل ایز کے پیش کردہ نجی بلوں سے مشروط کیا ہے۔
24 اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ میں نیشنل کانفرنس کی تین نشستیں بآسانی حاصل کرنے کی توقع ہے۔ تاہم چوتھی نشست پر نیشنل کانفرنس کے عمران ڈار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ست شرما کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس نشست پر بی جے پی کے پاس 28 ووٹ ہیں جبکہ نیشنل کانفرنس کے پاس 24 ووٹ موجود ہیں ـ
راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس اور پی ڈی پی کی حکمتِ عملی ابھی بھی سربستہ راز
