عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن آج ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں پارٹی کے گروپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقدہ اس میٹنگ میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کانگریس ارکان نے میٹنگ میں حصہ لیا اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ سے پیدا ہونے والی صورتحال جیسے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ میں مفاد عامہ کے مسائل پر پارٹی کو کیا موقف اختیار کرنا چاہیے اس پر بھی مشاورت کی گئی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ
