عظمیٰ ویب ڈیسک
بہار// وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور اس کے اتحادیوں پر ملک کے 60 سال کو “برباد” کرنے اور “تین سے چار نسلوں کی زندگیوں کو تباہ” کرنے کا الزام لگایا۔
مشرقی چمپارن میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی نے کہا، ”کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے مل کر ملک کے 60 سال برباد کر دیے ہیں اور 3 سے 4 نسلوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں”۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں کے پاس (انڈیا اتحاد کے پاس مودی کو “گالی” دینے کے علاوہ کوئی اور ایجنڈا نہیں ہے( کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا نام لیے بغیر مودی نے ان پر طنز کیا اور کہا، ” کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ مودی کی قبر کھودیں گے… کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ مودی کی قبر کھودیں گے۔ مودی کو دفنا دو… کانگریس کے شہزادے (راہول گاندھی) مودی کی آنکھوں میں آنسو دیکھنا چاہتے ہیں”۔
مودی نے کہا کہ جو لوگ چاندی کا چمچہ لے کر پیدا ہوتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ محنت کیا ہوتی ہے۔ میں نے سنا ہے کہ یہاں کوئی کہہ رہا ہے کہ 4 جون کے بعد مودی کو بیڈ ریسٹ ہوگا لیکن میں دعا کرتا ہوں کہ ملک کے کسی بھی شہری کی زندگی میں بیڈ ریسٹ نہ ہو۔ ملک کا ہر شہری توانائی سے بھرپور ہو لیکن جنگل راج کے جانشین سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ ان لوگوں کے پاس مودی کو گالی دینے کے علاوہ اس الیکشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے”۔
انڈیا اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ”ملک کو اب آپ کی خواہشات کے مطابق نہیں چلایا جا سکتا۔ مودی انڈیا اتحاد کے لوگوں کی آنکھوں میں کانٹا ہو سکتا ہے… لیکن مودی ملک کے دل میں ہے… مودی ہر دل میں ہے!”۔
وزیرِ اعظم نے کہا، “بہار نے کئی دہائیوں سے ہجرت کا دور دیکھا ہے۔ تاہم این ڈی اے حکومت کی کوششوں سے اب نقل مکانی رک رہی ہے۔ بہار کے نوجوانوں کو یہاں روزگار کے مواقع مل رہے ہیں”۔
اگلے مرحلے کی ووٹنگ 25 مئی کو ہوگی۔
لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔ گنتی 4 جون کو ہونے والی ہے۔