عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر اور ایم ایل اے طارق حمید قرہ نے آج بٹہ مالو میں آتشزدی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسی دوران انہوں نے فوری اور جامع امدادی اقدامات پر زور دیا۔
جے کے پی سی سی صدر نے متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا، “اس افسوسناک واقعے میں متاثرین نے اپنے گھر اور روزگار کھو دیے ہیں۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ انہیں اپنی زندگیوں کی بحالی کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے جائیں۔ میں انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے کیونکہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے”۔