کانگریس کے” بھارت جوڑو ابھیان” کے رام بن میں کانگریس نے ایک پد یاترا کا انعقاد کیا۔سینئر کانگریس لیڈر وقار رسول وانی کی قیادت میں مہنگائی، بیروزگاری اور بدعنوانی کی وجہ سے مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔وقار نے مرکزی حکومت سے جموں وکشمیر کے لوگوں کی بحالی اور یومِ آزادی کے موقع پر جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔