عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/کانگریس نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ملی ٹینٹحملے کے پیش نظر جمعرات کو پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز باڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ایک ہنگامی میٹنگ کل بروز جمعرات 24 اپریل کو صبح 11 بجے 24۔ اکبر روڈ پر ہوگی۔
غور طلب ہے کہ منگل کو پہلگام میں ملی ٹینٹوں نے سیاحوں پر حملہ کرکے زبردست فائرنگ کی تھی جس میں 28 لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جن میں بڑی تعداد سیاحوں کی ہے۔ اس حملے کے بعد دہلی، ممبئی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کشمیر میں ایک بڑا حملہ 2019 میں پلوامہ میں ہوا تھا۔
پہلگام حملے پر کانگریس نے سی ڈبلیو سی کی ہنگامی میٹنگ طلب کی
