عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے ہی دن کانگریس نے راجیہ سبھا میں رول نمبر 267 کے تحت پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر بحث کے لئے تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ایوان بالا میں کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری نے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بحث کے لئے رول 267 کے تحت تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے، جو داخلی سلامتی میں سنگین کوتاہی کی وجہ سے ہوا ہے۔
وہیں دوسری جانب راجیہ سبھا میں کانگریس کے ہی رکن پارلیمنٹ رندیپ سرجے والا نے بھی سبھی کام کاج روک کر، ان دو مسائل پر بحث کرنے کا نوٹس دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس کے دوران کل 21 نشستیں ہوں گے۔ حکومت نے کل ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی، جس میں دونوں ایوانوں کے کام کو بہتر بنانے اور تمام جماعتوں کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
پہلگام حملے، آپریشن سندور پر راجیہ سبھا میں بحث کے لیے کانگریس کا نوٹس
