عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سیلاب متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کو ایک جامع پیکج فراہم کیا جائے گا۔
سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سنیل شرما نےکہا کہ سیلاب کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت زمینی سطح پر کہیں نظر نہیں آئی۔ “عمر صاحب چینئی میں پیرس کے دورے کی تیاریوں میں / مصروف تھےـ
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے رہنما، جن میں امت شاہ، راجناتھ سنگھ اور دیگر شامل ہیں، نے بھاری بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر کے دورے کے بارے میں ان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔