عظمیٰ ویب ڈیسک
پوربندر// بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کا ایک ہیلی کاپٹر گجرات کے پوربندر ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں بچاؤ آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہونے کے بعد عملے کے تین ارکان لاپتہ ہو گئے۔
آئی سی جی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔
آئی سی جی کے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) پر سوار عملے کے چار ارکان میں سے ایک کو بچا لیا گیا، جبکہ تین دیگر کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا، “02 ستمبر 2024 کو، انڈیا کوسٹ گارڈ ALH ہیلی کاپٹر کو رات 11 بجے گجرات کے پوربندر کے قریب موٹر ٹینکر ہری لیلا سے ایک زخمی عملے کے رکن کو نکالنے کے لیے لانچ کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر ہارڈ لینڈنگ کرنا پڑی اور سمندر میں جا گراــ”۔
اُنہوں نے مزید کہا،”عملے کا ایک رکن بازیاب ہو گیا ہے، باقی تین عملے کے ارکان کی تلاش جاری ہے۔ آئی سی جی نے بچاؤ کی کوششوں کے لیے 04 بحری جہاز اور 02 طیارے تعینات کیے ہیں”۔