عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج شام دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق، یہ ملاقات 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد عمر عبداللہ کی وزیر اعظم مودی کے ساتھ پہلی ملاقات ہوگی، جس حملے میں 26 بے گناہ افراد، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے، جاں بحق ہوئے تھے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنما اس حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے
