Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

اگلے چھ ماہ میں ہر فرد کیلئے اچھی حکمرانی اور ترقی کو یقینی بنانا ہماری ترجیح:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

KU Admin
Last updated: May 5, 2025 6:20 pm
KU Admin
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کارکردگی آئندہ چھ ماہ کے دوران گورننس، عوامی خدمات کی فراہمی اور مجموعی کارکردگی میں بہتری کی صورت میں نظر آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گورننس کو صرف سول سیکریٹریٹ یا سرکاری دفاتر تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بات آج سرینگر میں سول سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جو کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں وزراء اور انتظامی سیکریٹریوں کی باقاعدہ واپسی اور سرکاری امور کے آغاز کا علامتی موقع تھا۔
اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزراء سکینہ اِیتو، جاوید احمد رانا، جاوید احمد ڈار، ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکریٹری اٹل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری دھیرج گپتا، تمام انتظامی سیکریٹری، ڈویژنل کمشنر کشمیر، آئی جی پی کشمیر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی سرگرمیوں کے آغاز، بجٹ اعلانات پر عملدرآمد اور موجودہ چیلنجوں کے درمیان مؤثر گورننس کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا، ’’چھ ماہ بعد ہم دوبارہ سرینگر سول سیکریٹریٹ واپس آئے ہیں۔ جس ماحول میں ہم دفاتر کھولنے کی توقع کر رہے تھے، وہ سازگار نہیں رہا۔ اگر حالات پرامن اور سازگار رہیں تو اس سے حکومتی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔‘‘وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’اب ہمیں اُن چیزوں پر توجہ دینی ہے جو ہمارے اختیار میں ہیں اور عام لوگوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔‘‘
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی کارکردگی کو صرف انتظامی دفاتر تک محدود نہ رکھیں۔ ’’ہمیں کام کو بجٹ اجلاس کے دوران کی طرز پر صرف سیکریٹریٹ تک محدود نہیں رکھنا ہے۔ اب ہمارے پاس منصوبوں پر زمینی سطح پر عملدرآمد کا موقع ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاتمام محکموں پر زور دیا کہ وہ ڈیلیوری اور احتساب پر توجہ مرکوز کریں۔ ’’آئیے ہم ڈیلیورایبلز پر توجہ دیں، تاکہ چھ ماہ بعد جب ہم جموں منتقل ہوں تو ہم ان تمام مثبت پیش رفتوں اور تبدیلیوں کی فہرست کے ساتھ بیٹھ سکیں جو ہم نے یہاں کے حالات کے باوجود ممکن بنائیں،‘‘ ۔
مارچ میں قانون ساز اسمبلی سے منظور شدہ بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری اب اس بجٹ کو نافذ کرنا ہے۔ ’’اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اسمبلی سے منظور شدہ بجٹ پر عملدرآمد کیا جائے، متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ باقاعدہ جائزہ اجلاس ہوں گے۔
انہوں نے بجٹ رقوم کے مؤثر استعمال اور ضلع کیپیٹل ایکسپنڈیچر (Capex) منصوبے کے زمینی سطح پر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’چونکہ یہ کام کا موسم ہے، اور خاص طور پر سرد علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختصر وقت ہوتا ہے۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ چیف سیکریٹری، فنانس سیکریٹری اور دیگر محکموں کے ساتھ تفصیلی جائزہ اجلاس ہوگا۔ ’’جہاں بھی رکاوٹیں ہوں گی، ہم انہیں دور کرنے کے لیے ضروری فیصلے لیں گے،‘‘ انہوں نے کہا، اور ترقیاتی محکموں جیسے بجلی، آر اینڈ بی، پی ایچ ای، صحت اور سوشل ویلفیئر سے تیز رفتار کارکردگی کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی ہے اور مرکز کی سطح پر یہ واضح پیغام ہے کہ پہلگام حملہ حکومت اور ترقیاتی عمل کو متاثر نہ کرے۔ ’’یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں اس کا خیال رکھنا ہوگا۔
سیاحت کے شعبے پر حالیہ واقعات کے منفی اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کریں تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ سویل انتظامیہ کی بھی اپنی ذمہ داریاں ہیں جو ہر صورت میں پوری کی جانی چاہئیں۔

ریلوے ٹو کشمیر منصوبے کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ جلد افتتاح پذیر ہوگا، جو خراب موسم کے باعث 19 اپریل کو ملتوی ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’جتنی جلدی ہم پل اور ٹرین کا افتتاح کریں گے، اتنی ہی جلدی افواہیں ختم ہوں گی اور ہمیں ریل کے فوائد حاصل ہوں گے۔‘‘
گورننس کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’جو چیزیں ہمارے اختیار میں ہیں، ان میں بہتری لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسی میں ہم سب کا کردار ہے جو یہاں اس کمرے میں موجود ہیں۔ عوام نے ہمیں یہاں اپنے مسائل کے حل اور توقعات کی تکمیل کے لیے منتخب کیا ہے۔‘‘
آخر میں انہوں نے اتحاد اور مقصد کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’میں یہاں صرف اس لیے ہوں کہ میں جموں و کشمیر کے عوام کے لیے کچھ ڈلیور کر سکوں۔ یہی میرا مقصد ہے، یہی میرے ساتھیوں کا مقصد ہے، اور مجھے یقین ہے کہ آپ کا مقصد بھی یہی ہے۔‘‘قبل ازیں چیف سیکریٹری اٹل ڈولو نے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے استقبال میں کہا کہ سول سیکریٹریٹ سرینگر میں دفاتر کے خوش اسلوبی سے چلنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کپواڑہ کے گاؤں میں آلودہ پانی پینے سے 200 سے زائد افراد بیمار
تازہ ترین
13جولائی کی سرکاری چھٹی کو جلد بحال کرایا جائے گا: تنویر صادق
تازہ ترین
سَمسَن، بڈگام میں موبائل نیٹ ورک غائب، طلباء شدید مشکلات سے دوچار
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ
برصغیر

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ کے کھنیتر ٹاپ سے سکیورٹی فورسزنے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?