عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے منسلک گورنمنٹ بون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہ میں 120بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک ایڈیشنل بلاک کا افتتاح کیا گیا۔اس سہولت کا افتتاح وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے مشیر اعلیٰ ناصر اسلم وانی، نائب وزیر اعلیٰ سرندر کمار چودھری، وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ مسعود ایتو، اور اراکین اسمبلی تنویر صدیقی، احسن پردیسی، مشتاق گرو، سلمان ساغر، شوکت حسین اور پیرزادہ فیروز کی موجودگی میں کیا۔
افتتاحی تقریب اسپتال کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم سید عابد رشید، پرنسپل جی ایم سی سرینگر، میڈیکل پروفیشنلز اور اسپتال کے دیگر عملے نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
