عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ہوئے انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار کنبوں کو تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔
بتادیں کہ دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بھگدڑ کے واقعے میں کم سے کم 18 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کو اپنے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ دہلی ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والی المناک بھگدڑ،جس کے نتیجے میں کم از کم 18 جانیں چلی گئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے، سے گہرا دکھ ہوا’۔انہوں نے کہا: ‘میں سوگوار کنبوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں’۔
عمر عبداللہ کا دہلی ریلوے اسٹیشن بھگدڑ واقعے پر اظہار غم
