عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر میں مسلسل بھاری بارشوں کے باعث کئی رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ دریاؤں اور نالوں میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ عمرعبدالل نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق کنٹرول روم فعال کر دیے گئے ہیں اور وزیرِ اعلیٰ کا دفتر مسلسل محکموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
متاثرہ علاقوں میں نکاسیٔ آب کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ پانی کی سپلائی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی بحالی کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ناسازگار موسمی صورتحال کے پیش نظر وزیرِاعلیٰ عمر عبداللہ کی تمام محکموں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت
