Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامیتازہ ترین

پہلگام کابینی میٹنگ: ہم دہشت گردانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں:عمر عبداللہ

KU Admin
Last updated: May 27, 2025 4:41 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں خصوصی کابینی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ صرف ایک معمول کی انتظامی مشق نہیں تھی بلکہ ایک واضح پیغام تھا کہ ہم دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔سال گذشتہ حکومت بننے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ کابینی میٹنگ سری نگر اور جموں جڑواں دارلحکومتوں سے باہر منعقد ہوئی۔وزیر اعلیٰ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاآج پہلگام میں ایک کابینی میٹنگ کی صدارت کی۔
انہوں نے کہا یہ صرف ایک معمول کی انتظامی مشق نہیں تھی بلکہ ایک واضح پیغام تھا کہ ہم دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھاامن کے دشمن ہمارے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکیں گے، جموں و کشمیر مضبوط اور بے خوف کھڑا ہے۔
وزیر اعلیٰ بدھ کے روز شمالی کشمیر میں واقع اور ایک اور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی وزراء، انتظامی سیکرٹریوں، کشمیر کے صوبائی کمشنر، محکموں کے سربراہان اور سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
سرکاری عہدیداروں کے مطابق سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں ہونے والی میٹنگوں کا مقصد حفاظت اور معمول کے حالات کا مضبوط پیغام عام کرنا اور وادی میں سیاحت کے احیاء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
وزیر برائے تعلیم و صحت سکینہ یتو نے بتایاپہلگام میں منعقدہ اس میٹنگ کا مقصد مقامی لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنا تھا۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ یہ میٹنگ سیاحت کی بحالی کے لئے ایک مضبوط پیغام تھا۔انہوں نے کہاچرواہوں کی یہ وادی (پہلگام) ایک بار پھر ابھرے گی۔
پہلگام کی بیسرن وادی میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد وادی میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے سیاحت کے شعبے پر انتہائی خراب اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عمر عبداللہ نے ایسا قدم اٹھایا ہو انہوں نے سال 2009 سے 2014 تک وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران کشمیر اور جموں دونوں خطوں میں لائن آف کنٹرول کے قریب کابینہ کی میٹنگیں بلائی تھیں، جن میں دور دراز اور سرحدی علاقوں میں ترقیاتی مسائل پر توجہ دی گئی تھی۔
انہوں نے پیر کے روز سری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے ایک وفد سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے مقامی سیاحتی صنعت کو بحال کرنے کے لیے ہدفی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جن میں ریاست کے اندر سیاحت کو فروغ دینا اور جموں و کشمیر کے اندر ایکسکرشن کے لیے اسکولوں اور کالجوں کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔عمر نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم اور پارلیمانی امور کے محکمے سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ اور مشاورتی کمیٹی کے اجلاس منعقد کریں تاکہ اعتماد پیدا ہو سکے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

عمرعبداللہ کی لوگوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

June 7, 2025
بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025
بین الاقوامی

نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججوں پر پابندیاں عائد

June 6, 2025
بین الاقوامی

عرب ممالک میںفلسطین کےلئے دعائیں

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?