محمد تسکین
سرینگر/تازہ بارشوں کے باعث رام بن ضلع کے چمبہ سری کے قریب جموں سرینگرقومی شاہراہ پر پر آج پھر سے اچانک ایک سیلابی ریلا اُمڈ آیا جس کے باعث بھاری پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ساڑھے تین بجے سیری چمبہ کے مقام پر ایک سیلابی ریلا اُمڈآیا جس نے ایک بار پھر سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو شدید نقصان پہنچنے کے پیش نظر ٹریفک آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 12روز قبل 20اپریل کو رام بن میں ایک بھاری لینڈ سلائڈنگ ہوئی تھی جس میں سینکڑوں رہایشی مکانات کو نقصان پہنچا تھا اور قومی شاہراہ بھی بری طرح سے متاثر ہوئی تھا تاہم گزشتہ چند روز سے شاہراہ کو قابل ٹریفک آمد رفت بنایا تھا لیکن آج پھر سے شاہراہ پر ٹریفک آمد رفت معطل کر دیا گیا ہے ۔
تازہ بارشوں کے باعث رام بن کے سیری علاقہ میں تازہ لینڈ سلائڈنگ، قومی شاہراہ پر ٹریفک نقل و حمل بند
