عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/کشتواڑ کے علاقے چسوتی میں شدید بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس سے جانی نقصان کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر تصدیق کی ہے کہ مقامی ایم ایل اے سنیل کمار شرما اور دیگر حکام سے فوری رابطے کے بعد انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے اور متاثرہ افراد کو ریسکیو اور طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا دفتر باقاعدہ اپ ڈیٹس حاصل کر رہا ہے اور متاثرہ علاقے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقے کے رہائشیوں کی حفاظت اور فلاح کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
کشتواڑ کے چسوتی علاقہ میں بادل پھٹنے کا واقعہ،بھاری جانی نقصان کا خدشہ
