عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کو 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں مجموعی طور پر 75 فیصد طلباء کامیاب قرار پائے۔ایک بار پھر طالبات نے طلباء کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس بار بھی ایک طالبہ نے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔بورڈ کے مطابق مجموعی کامیابی کی شرح میں لڑکوں کا تناسب 72 فیصد جبکہ لڑکیوں کا تناسب 78 فیصد رہا۔
مزید بتایا گیا کہ اس سال کل 1,03,308 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 77,311 طلباء کامیاب قرار پائے۔ تاہم، 970 طلباء امتحانات میں کامیاب نہ ہو سکے۔
بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان ،75فیصد طلباء کامیاب، طالبہ نے ایک بار پھر بازی مار لی
