مشتاق الاسلام
سرینگر/جنوبی ضلع شوپیاں کے شکرو کیلر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں ابھی تک 3 ملی ٹینٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارے گئے ملی ٹینٹوں میں ایک مقامی اور دو غیر ملکی بتائے جارہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیلر کے جنگلات کو مکمل طور محاصرے میں لیا گیا ہے اور یہ کہ ممکنہ طور مزید ملی ٹینٹوں کے اندیشے کے نظر آپریشن کو وسیع کردیا گیا ہے۔
شوپیاں کے شکرو کیلر کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں اور فوج کے مابین مسلح تصادم ، 3ملی ٹینٹ جاں بحق
