عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کی جانب سے ملی ٹنسی کے ایک معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں وادی کشمیر کے متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سی آئی اے کی طرف سے وادی کے چار مختلف اضلاع میں 10 مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سلیپر سیلز اور ریکروٹمنٹ ماڈیولز کی تلاش کے لیے یہ تلاشی لی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ضلع گاندربل میں 6 مقامات، ضلع بڈگام میں 2 مقامات جبکہ پلوامہ اور سری نگر میں ایک ایک مقام پر تلاشی کارروائیاں جا ری ہیں۔