عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے ڈل گیٹ علاقے میں پیر کی صبح ایک کمسن لڑکا اپنے گھر کی دوسری منزل سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک 7 سالہ لڑکا محمد سعود ولد نیاز احمد کونکھن ڈل گیٹ اپنے گھر کی دوسری منزل سے گرنے سے شدید طور پر زخمی ہو گیا اور اُس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اُس کے اہلِ اسے شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے گئے۔ تاہم، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔