عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز لینڈ سلائیڈنگ اور زمین دھنسنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع پونچھ کے کالابن گاؤں کا دورہ کیا۔اس دوران جل شکتی،جنگلات اور ماحولیاتی اور قبائلی امور کے وزیر جاوید رانا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر کو کالابن گائوں میں زمین کے دھنسنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھیذرائع مطابق اس واقعے سے سینکڑوں رہائشی بے گھر ہو گئے ہیں اور گھروں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مسجد اور ایک قبرستان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو متاثرہ گائوں میں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچایا گیا جہاں انہوں نے نقصان کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو صورتحال اور متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے کئے جانے اقدام کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔وزیر اعلیٰ نے اس دوران متاثرین سے بھی بات چیت کی اور ان کو درپیش مسائل کو سنا۔