غلام نبی رینہ
کنگن/وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ضلع گاندربل کے اکہال کنگن پل کا افتتاح کرکے عوام نے نام وقف کیاـ
تفصیلات کے مطابق اکہال پل کی سنگ بنیاد سال 2008 میں رکھی گئی تھی اور اس پر کام 2012 میں شروع کیا گیا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر پل کی تعمیراتی کام بند ہوگیا تھا جس کے باعث اکہال کنگن کی ایک وسیع آبادی کو عبور و مرور میں کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھاـ
تاہم گذشتہ برس پل کا کام مکمل کرکے اس کو آزمائشی طور پر آمدورفت کے لئے کھول دیا تھاـ
آج وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ایم ایل اے کنگن کے ہمراہ پل کا افتتاح کرکے عوام کے نام وقف کیا جس سے اکہال کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ھے پل کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی عمر عبداللہ فتی پورہ گاندربل روانہ ہوئے جہاں پر وہ عوام سے ملاقات کرینگے ـ