محمد تسکین
بانہال // بدھ کے روز وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تھرڈ ، ادھم پور کا دورہ کیا جس دوران انھوں نے جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر جاری بحالی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نالین پربھات، انسپکٹر جنرل ٹریفک محمد سلیمان چودھری، ضلع مجسٹریٹ ادھم پورسلونی رائے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا تھڑد ادھم پور دورہ، شاہراہ پر جاری بحالی کے کام کاج کا جائزہ لیا
