Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

حضرت شاہ ہمدانؒ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ: عمر عبداللہ

KU Admin
Last updated: June 2, 2025 6:51 pm
KU Admin
Share
2 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بانی اسلامِ کشمیر، حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی(رح) کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ریاستی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور حضرت کے روحانی، علمی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان (رح) کی تعلیمات نہ صرف اہلِ کشمیر بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا، ’حضرت امیر کبیر(رح) کے وہ احسانات جو اہلِ کشمیر پر ہیں، وہ تا قیامت یاد رکھے جائیں گے۔ انہی کے پاکیزہ مشن، روحانی فیضان اور تبلیغِ دین کے طفیل آج ہم مشرف بہ اسلام ہیں۔‘
ادھر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں حضرت میر سید علی ہمدانی(رح) کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت کے علمی و روحانی کمالات، اصلاحی تحریک، اور تبلیغی خدمات نے نہ صرف ریاست کشمیر کو اسلامی رنگ میں رنگ دیا بلکہ یہاں کے چپے چپے کو نورِ ایمان سے منور کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ حضرت شاہ ہمدان (رح) نے ریاست جموں و کشمیر میں اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ یہاں کے باشندوں کو دستکاری، صنعت و حرفت اور معاشی خود کفالت سے بھی روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت کے ذریعے جو پیغامِ امن، محبت اور خدمتِ خلق دیا گیا، وہ تاریخِ اسلام کا ایک روشن اور سنہری باب ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ حضرت امیر کبیر(رح) کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اتحاد، رواداری، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ قصبہ میں پانی کی شدید قلت عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ،انتظامیہ سے توجہ کی اپیل
پیر پنچال
کلائی پونچھ میں شدید بارش سے 2مکان منہدم
پیر پنچال
راجوری۔سرنکوٹ سڑک پر پسی کا قہر،نجی گاڑی ملبہ کی زد میں آگئی| جانیں معجزانہ طور پر بچ گئیں،تعمیراتی کمپنی اور گریف کے خلاف نعرے بازی
پیر پنچال
کوٹرنکہ بس سٹینڈ میں ہولناک آتشزدگی، تین منزلہ مکان خاکستر، نوجوانوں کا احتجاج فائر سروس کی غیر موجودگی پر حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ،یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم
پیر پنچال

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?