عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ڈوڈہ میں پیش آئے افسوسناک سڑک حادثے میں 5قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اس المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے سماجی رابطہ گاہ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام متاثرین کو فوری طبی امداد اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
