عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے قصبہ گریز میں قومی قبائلی میلے کے دوران پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے روایتی کھیل کو زندہ رکھنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے ہمارے قبائلی علاقوں کی متحرک ثقافتی روح کی عکاسی کرتے ہیں۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیر اعلیٰ نے گریز میں قومی قبائلی میلے کے دوران پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ انہوں نے روایتی کھیل کو زندہ رکھنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے ہمارے قبائلی علاقوں کی متحرک ثقافتی روح کی عکاسی کرتے ہیں ـ