عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’یوزڈ واٹر منیجمنٹ پروجیکٹ‘کو منظور کیا ہے جس میں گاندبل قصبے کے لئے 19.99 کروڑ روپیوں کی لاگت سے ایک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کی تعمیر شامل ہے۔یہ منصوبہ استعمال شدہ پانی کے موثر علاج کو یقینی بنائے گا، دریائوں کو صاف رکھے گا اور عوامی صحت و صفائی کے نظام میں بہتری لائے گا۔
یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔پوسٹ میں کہا گیا وزیر اعلیٰ نے ’’یوزڈ واٹر منیجمنٹ پروجیکٹ‘‘کو منظور کیا ہے جس میں گاندربل قصبے کے لئے 19.99 کروڑ روپیوں کی لاگت سے ایک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کی تعمیر شامل ہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا یہ منصوبہ استعمال شدہ پانی کے موثر علاج کو یقینی بنائے گا، ہمارے دریائوں کو صاف رکھے گا اور عوامی صحت و صفائی کے نظام میں بہتری لائے گا۔
عمر عبداللہ کی’یوزڈ واٹر منیجمنٹ پروجیکٹ‘کو منظوری