عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقدہ نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی حفاظت کو مربوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے جموں و کشمیر کے اسپتالوں میں حفاظتی معیارات کو بڑھانے کے لیے قابل عمل نتائج پر زور دیا۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔پوسٹ میں کہا گیا انہوں نے مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی حفاظت کو مربوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جموں و کشمیر کے اسپتالوں میں حفاظتی معیارات کو بڑھانے کے لیے قابل عمل نتائج پر زور دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر معیاری صحت کی دیکھ بھال نامکمل ہے۔انہوں نے اسپتالوں کے انتظام میں بہترین طریقوں اور اختراعات کو اپنانے پر زور دیا۔عمر عبداللہ نے قومی اہمیت کی کانفرنس کی میزبانی کرنے اور صحت کی دیکھ بھال، سیکھنے اور جوابدہی کی ثقافت کو فروغ دینے پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کی تعریف کی۔
عمر عبداللہ کا نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کی افتتاحی تقریب سے خطاب
