عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے دشنامی اکھاڑہ مندر سے چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی سونے کی چھڑی)، مہنت دیپندر گری جو اس کے متولی ہیں،کی قیادت میں سخت سیکورٹی بند وبست اور بم بم بولے نعروں کے بیچ پوتر گھپا کے لئے روانہ ہوئی۔اس موقع پر مہنت دیپندر گری نے میڈیا کو بتایاآج دشنامی کا دن ہے اور یہاں دشنامی اکھاڑہ سے چھڑی مبارک کا پوتر گھپا کی طرف سفر شروع ہوا۔انہوں نے کہاآج یہاں پہلے سریشور مندر میں پوجا ہوگی، پھر شیو مندر پامپور میں، پھر شیور مندر بجبہاڑہ اننت ناگ اور پھر عشمقام سے ہوتے ہوئے چھڑی مبارک گوری شنکر مندر پہلگام پہنچے گی۔
ان کا کہنا تھارات بھر پہلگام میں قیام ہوگا اس کے بعد 6 اگست کو چندن واڑی میں، 7 اگست کو شیش ناگ میں، 8 اگست کو پنچترنی میں اور 9 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر چھڑی مبارک کو پوتر گھپا میں پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امسال بھی بڑی تعداد میں یاترا میں حصہ لیا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اس کو کچھ روز پہلے ہی معطل کیا گیا۔حکام کے مطابق امسال 4 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔امسال موسم کی خرابی کی وجہ سے یاترا کو مقررہ تاریخ سے پہلے ہی اختتام پذیر ہوئی۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے ہفتے کو کہاحالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے بالتل اور پہلگام دونوں راستوں پر مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہایہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کل (اتوار) سےراستوں پر نفری اور مشینری کی مسلسل تعیناتی کی وجہ سے ہم یاترا دوبارہ شروع نہیں کر پائیں گے، لہٰذا یاترا 3 اگست سے دونوں راستوں سے معطل رہے گی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو یاترا کے پہلے قافلے کو بھگوتی نگر جموں سے کشمیر کے لئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ 5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے یہ پوتر یاترا انجام دی تھی۔
شری امرناتھ یاترا: چھڑی مبارک پوتر گھپا کے لئے روانہ
