سری نگر/منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زین پورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان سے چرس بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس پوسٹ وچھی کی ایک ٹیم نے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے ہمراہ ملہورہ زین پورہ میں شبیر احمد میر ولد محمد سلطان میر کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ملزم کے رہائشی مکان سے 490 گرام چرس بر آمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن زین پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ایس ڈی پی او زین پورہ کی قیادت میں ایس ایس پی شوپیاں کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔
شوپیاں میں رہائشی مکان سے چرس بر آمد، ملزم گرفتار: پولیس
