عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// حکومت جموں و کشمیر نے سینئر آئی اے ایس آفیسر چندراکر بھارتی کو پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کیا ہے۔
چندراکر بھارتی فی الحال جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظرتھے۔
پیر کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، انتظامیہ کے مفاد میں، تعیناتی کے احکامات کے منتظر چندراکر بھارتی آئی اے ایس (AGMUT:1996) کو فوری اثر سے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔