عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، کوآپریٹیو اور انتخابی امور، جاوید احمد ڈار نے بدھ کو کہا کہ حکومت ہند کا متاثرہ کسانوں کے لیے خصوصی پیکیج جلد اعلان کیا جائے گا۔وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نقصان کا جائزہ مکمل ہو چکا ہے اور تجویز مرکز کو بھیج دی گئی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیکیج جلد اعلان کیا جائے گا اور کسانوں کو بروقت معاوضہ اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔آنے والے راجیہ سبھا انتخابات کے حوالے سے وزیر نے کہا کہ چار نامزد امیدواروں نے اپنی نامزدگی داخل کر دی ہے اور پارٹی تمام نشستیں جیتنے کیلئے پُرامید ہے۔