عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بی جے پی کے سینئر لیڈر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ مرکز نے ایران میں پھنسے ہوئے جموں و کشمیر کے طلباء اور تاجروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہابہت سے طلباء اور ان کے والدین نے میرے ساتھ رابطہ کیا ہے اور میں نے انہیں یقین دلایا کہ طلبا کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں بحفاظت نکال لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہم ایران میں زیر تعلیم اپنے طلباء کی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء اور تاجروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر حکومت ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہندوستانی ہائی کمیشن بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا ایران میں ہمارے بہت سے طلباء اور والدین نے مجھ سے رابطہ کیا اور میں انہیں اور تاجروں کو بھی یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہند انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونے دے گی۔ وہ ہمارے بچے ہیں اور ہمارے ملک کے بچے ہیں۔ رینہ نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان کی حفاظت کرے اور ان کی حفاظت کا خیال رکھے۔انہوں نے کہاہمارے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انہیں وطن واپس لایا جائے گا۔
مرکز ایران میں پھنسے جموں و کشمیر کے طلبا کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے: رویندر رینہ
