Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت

KU Admin
Last updated: July 8, 2025 5:31 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ کشمیر کی سیاحتی صلاحیت صرف اس کے خوبصورت مناظر تک محدود نہیں بلکہ یہاں کے گہرے ثقافتی، روحانی اور تجرباتی پہلوؤں کو بھی عالمی سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے سری نگر میں دو روزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ عام طور پر کشمیر کی شناخت صرف سری نگر، ڈل جھیل، گلمرگ، سونمرگ اور پہلگام جیسے مقامات تک محدود کی جاتی ہے، حالانکہ اس خطے میں اس سے کہیں زیادہ متنوع، قدیم اور غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات اور تجربات موجود ہیں۔
ان کے مطابق کشمیر صرف قدرتی حسن کا خطہ نہیں، بلکہ یہاں ہزاروں سال پرانی تاریخ، آثارِ قدیمہ اور روحانی اہمیت کے مراکز موجود ہیں۔ بھدرواہ کا قدیم شیو مندر اور دیگر مذہبی مقامات کشمیر کے تاریخی اور روحانی تنوع کو اجاگر کرتے ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کشمیر میں ایڈونچر اور سرگرمی پر مبنی سیاحت جیسے ٹریکنگ، اسکیئنگ اور واٹر اسپورٹس کے امکانات کو بھی اُجاگر کیا اور کہا کہ خطے میں امن و امان کی بحالی کے بعد ایسے مواقعوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پہلگام دہشت گرد حملے کو ایک ’’سیاہ رات‘‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا:’اس واقعے کو ایک الگ تھلگ سانحے کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ اب ہمیں آگے بڑھ کر کشمیر کے روشن مستقبل پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔‘انہوں نے وُلر اور مانسبل جھیلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان جھیلوں میں واٹر بیسڈ سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ کشمیری ہنر، موسیقی، دستکاری، مقامی کھانوں اور ایگرو ٹورازم کو بھی سیاحتی تجربے کا حصہ بنایا جانا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں وادی میں لیوینڈر فارمنگ جیسے اقدامات نے گزشتہ برس بیس لاکھ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا، جو سیاحت کا ایک انوکھا اور کامیاب ماڈل ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہر یونین ٹریٹری کو مقامی ثقافتی ورثے پر مبنی سال بھر کے ایونٹس کا تقویم (کیلنڈر) تیار کرنا چاہئے، تاکہ عالمی سطح پر ایک منفرد شناخت قائم کی جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی فیسٹیول، جس پر تین سال تک مستقل محنت کی جائے، وہ آئندہ تیس سالوں تک سیاحت اور معیشت کے لیے سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے ریاستی حکومتوں اور یونین ٹریٹریز کو بین الاقوامی ایونٹس جیسے صوفی میوزک فیسٹیول، فلم ایکسپوز اور ریسنگ مقابلے منعقد کرنے کی ترغیب دی تاکہ سیاحت کو صرف موسمی دور تک محدود رکھنے کے بجائے سال بھر جاری رکھا جا سکے۔شیخاوت نے سری نگر میں منعقدہ فارمولا ایف4 ریس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس ایونٹ کو ہر سال باقاعدہ شیڈول دیا جائے تو سری نگر عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت قائم کر سکتا ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ:’جیسے دنیا بھر میں فلمی میلوں، میراتھنز اور ثقافتی فیسٹیولز نے شہروں کی شناخت بنائی ہے، اسی طرح کشمیر اور دیگر یونین ٹریٹریز بھی ایسے ایونٹس کے ذریعے اپنی پہچان بنا سکتے ہیں۔ حکومت ہند اس سفر میں مکمل تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔‘

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے
برصغیر
احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش
برصغیر
بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع
برصغیر
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول

Related

صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025
تازہ ترین

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب

July 8, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?