نئی دہلی// مرکزی حکومت نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے کے تحت مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کے الاؤنسز کا جائزہ لینے کے لیے 8ویں پے کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کیا گیا، جس کا اعلان اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کیا۔
یاد رہے کہ 7واں پے کمیشن 2016 میں تشکیل دیا گیا تھا، جس کی مدت 2026 میں ختم ہو جائے گی۔
ویشنو نے مزید کہا کہ کمیشن کے چیئرمین اور دو اراکین کی تقرری جلد کی جائے گی۔
حکومت نے مرکزی ملازمین کے لیے 8ویں پے کمیشن کا اعلان کر دیا
