سنتور ہوٹل ملازموں کا سری نگر میں احتجاج

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر// سنتور ہوٹل کے ملازموں نے ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں ایک بار پھر جمع ہو کر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ملازموں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ مرکزی حکومت پر اور نہ ہی ریاستی حکومت پر کوئی بوجھ تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی آتا ہے نہ ہماری نوکریوں کے بارے میں کسی کو کوئی فکر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری روزی روٹی کی واحد سبیل ہے جس کو ہم سے چھینا گیا۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ یہ لوگ عدالت عظمیٰ کی رولنگ کو بھی نہیں مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے اور دلی جا کر وہاں بھی احتجاج درج کریں گے۔

Share This Article